ایک بہت اہم بات کی جانب آپ کی توجہ مبذول کروانا چاہتا ہوںامید ہے کہ آپ ا س پر ہمدردانہ غور فرمائیں گے وہ یہ کہ پی ٹی سی ایل کے جو ملازمین ریٹایرڈ ہو چکے ہیں جن کی تعداد تقریبا چالیس ہزار سے زیادہ ہے
گذشتہ چار سالوں سے حکومت پاکستان نے اپنے بجٹ اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن میں جو اضافہ کیا تھا محکمہ پی ٹی سی ایل اپنے پنشنر ر کو اضافہ شدہ پنشن دینے سے انکاری ہے اپنے محدود وسائل کے ساتھ ملازمین نے سپرےم کورٹ آف پاکستان سے رجوع کیا معزز عدالت نے ملازمےن کے حق مےں فیصلہ دیتے ہوئے کہا کہ ملازمین کا حق ہے ان کو دیا جائے لیکن محکمہ پی ٹی سے ایل نے معزز عدالت کے حکم کو ہوا میں اڑا دیا اب آپ بتا ئیں کہ چالیس ہزار خاندان کس کا دروازہ کھٹکھٹائیں کس کے پاس اپنی فریاد لے کر جائیں کیا ان لوگوں نے اپنی زندگی کے بہترین ایام محکمہ کو نہیں دئےے اب ان کا کوئی بھی پرسان حال نہیں ہے اتنے وسائل نہیں ہیں کہ یہ باربار معزز عدالت کی طرف رجوع کریں آپ سے التماس ہے کہ آپ کسی فورم میں ان کے حق میں آواز اٹھائیں ہو سکتا ہے کہ آپ کی پراثر گفتگو سے چالیس ہزار خاندانوں کے حالا ت زندگی بہتر ہو جائیں اور آخرت والی زندگی میں آپ سرخرو ہو کر جائیں
ايک مودبانہ درخواست
Posted: December 11, 2011 in PakistanTags: Pakistan Telecommunication, Pension, PTCL, Salary, Supreme Court
Comments
اگر وکیل کو دینے کے لئے فیس نہیں تو کوئی بات نہیں ذاتی حیثیت میں سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست لگا دی جائے یقین جانے عدالت میں جائے بغیر اس مسئلے کا کوئی حل نہیں ہے۔ نہ ادارے کسی اور بات سے ڈرتے ہیں جتنا مرضی شور کر لو۔۔۔
آپ کے بلاگ پر اردو دیکھ کر اچھا لگا،
آپ کابہت شکريہ پزيرائ کا.