شوشل میڈیا پر اردو رسم الخط کو فروغ و ترجیح دیجئے کیونکہ اب یہ زبان واحد ذریعہ ھے ملت کو جوڑنے کا – اس کے رسم الخط کی حفاظت بھی ہماری ہی ذمہ داری ھے- لکھنے میں املا یا تذکیر و تانیث کی غلطی کی فکر نہ کریں بس لکھتے رہیں – اس عمل سے یہ فائدہ ہوگا کہ گوگل حرف کی شناخت کر لےگا اور آہستہ آہستہ آٹو کریکشن کے وہ وسائل حاصل ہوجائیں گےجو انگریزی اور دوسری زبانوں کو حاصل ہیں- اپنی اردو دوستی کا ثبوت دیجئیے اور جو کچھ لکھنا چاہتے ہیں وہ صرف اردو میں لکھیں – یہ عمل بھی اردو کی ایک خدمت میں شمار کیا جاۓگا۔۔
نوٹ ! اپنے اپنے طریقے سے اپنے دوستوں کو اردو رسم الخط کی طرف راغب کریں !